خاتون قرض کے حصول کیلئے اپنے مردہ انکل کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک لے گئی۔

حالات ڈاٹ کام ( اسلام آباد وہیب ڈیسک )

برازیل میں ایک غیر معمولی واقعہ واقع ہوا، جس میں ایک خاتون قرض کے حصول کیلئے اپنے مردہ انکل کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک لے گئی۔ بینک کے ملازم نے دیکھا تو اسے وہ مردہ ظاہر ہوا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور معلوم ہوا کہ خاتون  قرض حاصل کرنے کیلئے لاش کو بینک لے آئ ہے۔

خاتون نے قرض کے حصول کیلئے اپنے مردہ انکل کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک لے گئی۔


پولیس کے مطابق نونس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ جب وہ لوگ بینک میں داخل ہوئے تو برگا زندہ تھا، وہ برگا کی بھانجی اور دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر بینک لے کر آئی تھی۔

پولیس نے بینک ملازم سے بھی تفتیش کی جس پر بینک ملازم نے بتایا کہ جب خاتون ایک شخص کو وہیل چیئر پر بٹھا کر لائی تو اس کی حالت دیکھ کر تشویش ہوئی، اس دوران میں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی، اور نونس سے پوچھا کہ جواب نہیں دے رہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایسے ہی ہیں۔ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نونس یک دم اپنا سر پکڑتی ہے، اور لاش کی انگلیوں کے درمیان قلم لگانے کی کوشش کرتی ہے۔ملازم نے بتایا کہ جب بینک کی جانب سے ایمبولینس بلائی تو پیرامیڈیکس اسٹاف پہنچا انہوں نے جب چیک کیا تو معلوم ہوا برگا کئی گھنٹوں سے مرچکا ہے۔

خاتون نے قرض کے حصول کیلئے ایک مردہ انکل کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک لے گئی۔

نونس نے تفتیش کاروں کو یہ بھی بتایا کہ برگا کو گزشتہ ہفتے نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن 2 روز قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کرا لیا گیا تھا، جس پر پولیس نے اسپتال کی ویڈیو بھی دیکھی جس میں نونس وہیل چیئر پر برگا کے ساتھ  اسپتال سے نکل رہی تھی۔

یہ ایک انوکھاواقعہ ضرور تھا لیکن ڈیجیٹل میڈیا کی سورس کے مطابق اس سے پہلے بھی ایک پاکستانی نیوز اینکر کسی اپنے کی لاش کے انگوٹھے لینے پر جیل یاترا کر چکے ہیں۔

1 thought on “خاتون قرض کے حصول کیلئے اپنے مردہ انکل کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بینک لے گئی۔”

Leave a Comment