شکار پور پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں آفاق احمد ۔

وہیب ڈیسک ( حالات ڈاٹ کام ) چیئرمین مہاجر قومی موؤمنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ


‏سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بادشاہت قائم ہےشکار پور کے پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی غیر قانونی ہے.
سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔.



کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان و مال کو غیر محفوظ بنا کر انارکی پھیلانا ہے۔



پہلے بھی عارضی تعیناتی کے نام پر ہزاروں پولیس اہلکار دادو اور لاڑکانہ میں بھرتی کئے گئے پھر کراچی تعینات کردیا گیا اور اب انہیں مستقل کردیا گیا ہے، اس طرح نہ صرف کراچی میں پولیس میں بھرتی کی گنجائش پر ڈاکہ ڈالا گیا بلکہ اس ڈاکے کے زریعے کراچی آنے والوں نے ڈکیتوں کا منظم نظام قائم کرڈالا۔



کاروباری حضرات سے دوران گفتگو چیئرمین مہاجر قومی موؤمنٹ کا کہنا تھا کہ شکار پور سے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلے اور تعیناتی کا حالیہ فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔ سندھ میں حکمرانوں کے متعصبانہ اور من مانے فیصلوں سے لگتا ہے سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بادشاہت قائم ہے، اگر سندھ حکمرانوں نے اپنے روئیے تبدیل نہ کئے اور سندھ کے شہری عوام کے حقوق پر اس ہی طرح ڈاکے ڈالے جاتے رہے تو سندھ کے شہری عوام اپنے مستقبل کو سندھ سے جوڑے رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہونگے۔

1 thought on “شکار پور پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں آفاق احمد ۔”

Leave a Comment