عروسہ سلمان کی ایکس (سابق ٹویٹر ) ٹائم لائن سے
قومی حالات
سندھ میں 12 ربیع الاول کی تعطیل
سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 13 سے 16 ستمبر تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر ڈویژنز میں ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے
ارسا کی تقرری پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنازعہ:
حکومت آئین میں ترمیم کے ذریعے وفاق سے چئیرمین ارسا مقرر کرنا چاہتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ پانی صوبائی معاملہ ہے۔ دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہیں۔
سرجانی ٹاؤن حادثہ
سرجانی ٹاؤن کراچی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا نیا کیس:
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ مریض کو پشاور ائرپورٹ سے آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔ مریض کا تعلق لوئر دیر سے ہے اور وہ خلیجی ملک سے آیا تھا۔
عمران خان کے خلاف جج پر مقدمہ
خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے والے ایک جج کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
رحیم یار خان ضمنی انتخابات:
رحیم یار خان کے حلقہ NA-171 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 50 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کی
PIA پائلٹ کی غلطی
PIA کے ایک پائلٹ نے پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔ کیا ایسی غلطی ممکن ہے؟ تحقیقات جاری ہیں
آسٹریلیا اور پاکستان فضائیہ کی مشترکہ مشقیں:
پاکستان اور بنگلہ دیش کی فضائیہ مشترکہ فضائی مشقیں کرنے جا رہی ہیں۔
خیبر پختونخوامیں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر احتجاج:
خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے خلاف ہزاروں افراد نے "امن مارچ” کیا، جس میں سیکورٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا-
بین الاقوامی حالات
برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات:
برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کے خلاف ان کی اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایران افغان مہاجرین کو ملک بدر کرے گا
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیس لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے والا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان بھائی ہیں لیکن ملک اپنا اپنا۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری:
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں
بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
آسٹریلیا میں حکومت نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمنی کا کینیا کے ساتھ ہنر مند کارکنوں کی معاہدہ:
جرمنی نے کینیا سے 250,000 ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کو بھرتی کرنے کے لیے نیا معاہدہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش نے ہلشا مچھلی کی بھارت کو برآمد پر پابندی لگا دی:
بنگلہ دیشی حکومت نے ہلشا مچھلی کی بھارت کو برآمد پر پابندی لگا دی ہے تاکہ یہ نایاب مچھلی مقامی لوگوں کو دستیاب ہو-
کھیلوں کے حالات
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 28 رنز سے شکست دی:
12 ستمبر 2024 کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس میں ٹریوس ہیڈ نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی ٹیم 151 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون نے 37 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے شان ایبٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید تفصیلات کے لیے HumNews دیکھیں
ایشین ہاکی کپ سیمی فائنل:
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں چین نے پاکستان کو 0-2 سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے اپنی ابتدائی چار پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کر دیں، جبکہ چین نے دو کامیاب گول کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔
مزید تفصیلات یہاں دیکھیں۔
1 thought on “ہفتہ وار حالیہ حالات”