بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیاں‘ جماعت اسلامی آج ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی

بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیاں‘ جماعت اسلامی آج ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی


نائب امراء سیف الدین ایڈوکیٹ، مسلم پرویز، امراء اضلاع و دیگر ذمہ داران مظاہروں سے خطاب کریں گے



کراچی/19اپریل (حالات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے تحت، شہریوں سے لوٹ مار، بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور ان میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف ہفتہ 20اپریل کو شام 5بجے شہر کے تمام ایس ایس پی آفسز اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور اہل کراچی کی جانب سے بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء سیف الدین ایڈوکیٹ ایس پی آفس نیو ٹاؤن اور مسلم پرویز ایس ایس پی آفس ایسٹ پر ہونے والے مظاہروں سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں امیر ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ایس ایس پی آفس سینٹرل، امیر ضلع ملیر محمد اسلام، امیر ضلع ائیر پورٹ توفیق الدین صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی فرحان فاروق ایس ایس پی آفس ملیر، امیر ضلع کیماڑی فضل احد ایس ایس پی آفس کیماڑی، امیر ضلع سائٹ غربی عبد الرزاق خان ایس ایس پی آفس سائٹ، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری ایس ایس پی آفس غربی، سیکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاور ایس ایس پی آفس جنوبی اور نائب امیر ضلع جنوبی جواد شعیب ایس ایس پی آفس سٹی کے باہر منعقدہ مظاہروں سے خطاب کریں گے۔

1 thought on “بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیاں‘ جماعت اسلامی آج ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی”

Leave a Comment