جے ڈی سی فری آئی ٹی سٹی کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی۔۔

جے ڈی سی فری آئی ٹی سٹی کراچی کے بعد اب جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی لاہور میں بھی۔۔۔۔۔ جس کا افتتاح اج یعنی 15 مئ 2024 کو کیا جائے گا۔
تمام تر جدید الات سے مزین یہ ادارہ ملک کے نوجوانوں کو چالیس سے زائد مفت ایسے کورسز کروائے گا جس کے زریعے وہ گھر بیٹھے لاکھوں ڈالرز کمانے کے قابل ہو جائیں گے انشاللہ ۔

ان کورسز میں شاپیفائ ایمیزون اور دیگر کئ ایسے کورسز موجود ہیں جو ہنر مند نوجوانوں کے لئے جدید ذریعہ معاش کے طور طریقے سیکھیں گے اور گھر بیٹھے با عزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔

جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی کراچی سے سینکڑوں طلبہ و طالبات مستفید ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں، اور اس کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں بھی جے دی سی فری آئ ٹی سٹی کا آغاز کیا گیا ہے۔
جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی میں

امیزون
امیزون ڈراپ شپنگ
ای بے
انگلش لینگویج
ویب ڈویلپمنٹ
علی بابا
والمارٹ
گرافک ڈیزائننگ
اڈوبی
ایٹسی
پائیتھون
سیسکو
شاپیفائ
سی آئ ٹی
وو کامرس
اپ ورک
دراز

وغیرہ جیسے جدید شعبوں کے متعلق کورسز کرائے جائیں گے وہ بھی بلکل فری۔

جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی کو نا صرف دنیا کی جدید ترین فیسیلیٹیز سے آراستہ کیا گیا ہے بلکہ ان سب کورسز کو سکھانے کے لئے بھی بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کورسز کے آخر میں کورسز مکمل کرنے والوں کو  بین القوامی سرٹیفکیٹ بھی دئے جائیں گے تاکہ طلبہ و طالبات اپنے پورٹ فولیو میں سرٹیفکیٹ کا اضافہ کر کے بہتر سے بہتر بیں الاقوامی کلائنٹس کی توجہ حاصل کر سکیں۔

ان تمام جدید  کورسز کے زریعے پاکستان کے نوجوان اپنا خود کا کاروباٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ جیسی اسکلز کو بھی بروئے کار لا سکیں گےاور گھر بیٹھے دو سو سے چار سو ڈالر کما کر نا صرف خود ایک خوشحال  زندگی گزار سکیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی کارامد کردار ادا کر سکیں ۔
جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو تیز رفتار دنیا کے ساتھ چلنے میں مدد کرنا ہے۔ تاکہ ہمارے نوجوان بھی دنیا میں ہونے والے نئے ارتقائی تبدیلیوں سے نا صرف متعارف ہوں بلکہ اس سے مستفید بھی ہو سکیں۔
جے ڈی سی فری آئ ٹی سٹی سے اب تک پچپن ہزار لوگ مستفید ہو چکے ہیں جنہیں چار ہزار اساتذہ نے چالیس سے زائد اسکلز کی ٹریننگ دی ہے۔ جے ڈی سی فری ائ ٹی سٹی میں اپنے پسندیدہ کورس کے لئے آن لائن بھی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔

1 thought on “جے ڈی سی فری آئی ٹی سٹی کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی۔۔”

Leave a Comment