کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 مئی سے شروع! اعلان کر دیا گیا!! ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے۔ امیدواروں پر بڑی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پیر 7 مئی سے شروع ہو رہے ہیں۔ جس میں شہر قائد کے ساتوں اضلاع سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔ امتحانات کے شیڈیول کے ساتھ تعلیمی بورڈ میٹرک چیئرمین کی جانب سے موبائل فون امتحانی مراکز پر لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شرف علی شاہ چیئرمین میٹرک بورڈ نے پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ پابندی کے اعلان کے باوجود اگر کوئی طالبعلم موبائل فون امتحانی مرکز میں لایا تو موبائل ضبط کر لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ 7 مئی سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امتحانات میں 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کر رہے ہیں، جن کے لیے 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہونگے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کیلیے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پر امتحانی مراکزبھی پرنٹ کر دیے ہیں.
تاہم امتحانات سے دو روز قبل کراچی کا امتحانی ویب پورٹل سسٹم غیر فعال ہونے کی بھی خبر ہے۔
طالبات کو ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے
والدین اور طالبات پریشانی کا شکار ہیں۔
محمکہ تعلیم سندھ نے ہفتے اور اتوار کو بھی آفس کھولنے کا اعلان کیا تھا جو کپ کھلے ہیں لیکن آفسز میں عملہ غائب ہے۔
1 thought on “کراچی میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ اور شیڈیول کے ساتھ ساتھ پابندی بھی عائد”