بے حسی کی داستان رقم بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے درمیان شدیدمحاذ آرائی
میئرکراچی مرتضی وہاب نے ریٹائرڈ ملازمین کو نشان عبرت بنادیا پنشریز حسرت ویاس کی تصویر بن گئے
بلدیاتی اداروں میں سیاسی چپلقش کے باعث زندگی بھر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی مٹی پلید
مصیبت سے نکالنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ اپنا کردار ادا کریں
کراچی(رپورٹ:سیدمحبوب احمد چشتی)
بے حسی کی داستان رقم کرنے کے لیئے میئرکراچی مرتضی وہاب نے ریٹائرڈ ملازمین کو نشان عبرت بنادیا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹائون میونسپل کارپوریشنزکے درمیان شدیدمحاذ آرائی کیوجہ سے بے حسی کی داستان رقم کرتے ہوئے میئرکراچی مرتضی وہاب نے ریٹائرڈ ملازمین کو نشان عبرت بنادیا ہے۔
بربادی کی جانب بڑھتے یہ سارے بلدیاتی اداروں میں سیاسی چپلقش کے باعث زندگی بھر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی مٹی پلید اس طرح سے کی جارہی ہے کہ انکو ٹائون میونسپل کارپوریشنز کی جانب دھکا دے دیا گیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کالعدم ڈی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین در بدر بھٹکنے پر مجبور کر دئیے گئے، ریٹائرڈ ملازمین پنشن ودیگر فنڈز کی ادائیگیوں کیلئے ٹی ایم سیز میں بھٹک رہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل کرنے کو کوئی تیار دکھائی نہیں دیتا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کالعدم ڈی ایم سیز کے 2014 ء کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی بھی نہیں ملی ہے۔
پنشن کے لیئے ٹائون میونسپل کارپوریشنز کے ملازمین کو اپنی متعلقہ ٹی ایم سیز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے لیکن ٹی ایم سیز کی جانب سے پینشن کے کیسز لینے سے انکار کیا جارہا ہے اور اس کا عذر یہ پیش کیا جارہا ہے کہ ٹی ایم سیز کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ہیں لہذا وہ پینشنز سمیت دیگر فنڈز کی ادائیگیاں یقینی بنانے سے قاصر ہیں۔
جبکہ ایک آرڈر کے تحت ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد جس ڈی ایم سی سے تعلق رکھتے ہیں وہاں کی ٹی ایم سیز سے رابطہ کرکے پینشن ودیگر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنوائیں۔
ریٹائرڈ ملازمین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کے ایم سی نے ہر ذمہ داری سے لاتعلقی کا اعلان کرکے ہمارے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اب ڈی ایم سیز بھی موجود نہیں ہیں لہذا ٹی ایم سیز سے رابطہ کر رہے ہیں
اور وہ پینشن یا دیگر فنڈز کی ادائیگی سے یکسر انکار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فنڈز کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے رجوع کریں ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ ساری زندگی بلدیاتی اداروں کیلئے وقف کرنے کے بعد جب ہمارے جسموں میں طاقت نہیں رہی تو ہمیں در بدر بھٹکنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ اپنا کردار ادا کریں اور ٹی ایم سیز کو پابند بنائیں کہ وہ ہمارے واجبات اور پینشن کی مستقل بنیادوں پر ادائیگیاں یقینی بنائیں
1 thought on “میئرکراچی مرتضی وہاب نے ریٹائرڈ ملازمین کو نشان عبرت بنادیا پنشریز حسرت ویاس کی تصویر بن گئے”