دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی شیروں نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی

اسپورٹس ڈیسک ( حالات ڈاٹ کام ) دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی شیروں نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی



پاکستان کے شاہ زیب رند اور رضوان علی کے خلاف بھارتی فائٹرز بے بس..


پاکستان کے شاہ زیب رند اور رضوان علی کے خلاف بھارتی فائٹرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔


متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی۔



کراٹے کومبیٹ 45 میں پاک بھارت مقابلے کیلئے پہلی فائٹ پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے پوون گپتا کے درمیان ہوئی جس میں پاکستانی فائٹر نے حریف کو ابتدا ہی میں ناک آؤٹ کردیا۔



دوسری فائٹ کیلئے ہمانشو کوشک سے مقابلہ کیلئے علومی کریم کی جگہ فیضان خان ایرینا میں آئے۔ علومی کریم ویٹ برابر نہ ہونے کی وجہ سے فائٹ میں شرکت سے محروم رہے۔فیضان علی اور ہمانشو کا میچ ایک ایک سے برابر رہا۔


یوں نوبت آگئی فائنل کی اور فائنل میں بھارتی کپتان رانا سنگھ جب اترے تو مقابل آئے پاکستان کے شاھ زیب رند جنہوں نے میچ شروع ہوتے ہی وہ وار کیئے کہ رانا سنگھ چند ہی سیکنڈز میں کونے پر ایسے گرے کہ ناک آؤٹ قرار دیئے گئے۔

اور پاکستان نے مقابلہ 2-1 سے جیت لیا!

1 thought on “دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی شیروں نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی”

Leave a Comment