ضمنی انتخابات  کے نتائج: نون لیگ دو قومی  اور دس صوبائی نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ضمنی انتخابات 2024

جیو نیوز کے مطابق اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں حکمران  جماعت قومی اسمبلی میں دو نشستوں پر کامیاب اور پنجاب اسمبلی میں 12 میں سے دس نشستیں اپنے نام کروا چکی ہے۔ جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام  پاکستان پارٹی بھی صوبائی اسمبلی میں ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب

ضمنی انتخابات  کے نتائج: نون لیگ دو قومی  اور دس صوبائی نشستوں پر کامیاب

قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے

جس میں سے دو نون لیگ اور ایک ایک پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ قومی اسمبلی باجوڑ حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب  ہوئے ۔



صوبائی اسمبلی کی 18 نشستوں میں حکمران جماعت ن لیگ کا پلڑا بھاری رہا ۔ ن لیگ نے 18 میں سے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ پیپلز پارٹی 2 جب کہ آزاد ، سنی اتحاد کونسل ، ق لیگ ، آئی پی پی ، بی این پی ، اور پختون خواہ ملی پارٹی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چھوڑی ہوئ قومی اسمبلی کی نشست ایک بار پھر ن لیگ کے علی پرویز  نے جیت لی۔ این اے 119 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے علی پرویز کامیاب ہوگئے۔ قصور سے بھی نون لیگ کے امیدوار ملک رشید کامیاب قرار۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست  پیپلز پارٹی نے قمبر شہداد کوٹ سے اپنے نام کروالی۔

صوبائی اسمبلیوں کے نتائج

پنجاب اسمبلی میں بھی نون لیگ کا پلڑا بھاری۔ بارہ میں سے دس نشستیں حکمران  جماعت نے اپنے نام کروا لیں جب کہ باقی دو نشستوں  پر اتحادی  جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان ایک ایک نشست سے کامیاب

سابق وزیر اعلیٰ جناب پرویز الٰہی غیر متوقع طور پر گجرات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے احمد چٹھہ کی خالی کردہ سیٹ نون لیگ عدنان افضل چٹھہ نے اپنے نام کروا لی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22998 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 22 لسبیلہ سے  مسلم ليگ ن کے محمد زرین خان مگسی نےآزاد امیدوار شاہ نواز حسن کو مات دے دی ہےجبکہ قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ اور خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی آ گے ہیں۔

1 thought on “ضمنی انتخابات  کے نتائج: نون لیگ دو قومی  اور دس صوبائی نشستوں پر کامیاب”

Leave a Comment