پاک فوج نے ٹاپ سٹی اسکینڈل میں فیض حمید کے خلاف انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی

حالات ڈاٹ کام (‏اسلام آباد) : سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈفیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی اسکینڈل کا معاملہ
کیا کنور معیز کو انصاف مل پائے گا ؟

پاک فوج نے ٹاپ سٹی اسکینڈل میں فیض حمید کے خلاف انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی


اسلام آباد ڈیسک :
پاک فوج نے ٹاپ سٹی اسکینڈل میں فیض حمید کے خلاف انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔۔۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست گذارکووزارت دفاع سے رجوع کا کہاتھا
سپریم کورٹ اوروزارت دفاع کی ہدایت پرپاک فوج نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
انکوائری کمیٹی معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پراپنا اثر رسوخ استعمال کر کے ٹاپ سٹی انتظامیہ پردباؤڈال کر ناجائزفائدہ اٹھانے کا الزام ہے

نمائندہ حالات کے مطابق ریڈ 12  مئی 2017 Top City CEO کنور معیز خان کے گھر اور /G-11 دفتر پر رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی ISI جنرل فیض حمید کے حکم پر ریڈ کیا۔ کنور معیز سمیت چالیس کے قریب افراد گرفتار کئے گئے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے CEO کنور معیز خان کو جعلی مقابلے میں مار دینے کا بھی پلان بنایا۔ اس واقعہ کے بعد بہت سے لوگوں کو اپریشن ٹاپ سٹی کے نام پر  زیر حراست لے لیا گیا۔ ریڈ 12 مئی 2017 کو ہوئی جبکہ CTD نے ان زیر حراست افراد کے خلاف درج کی گئی FIR کی تاریخ 19 مئی 2017  دیگر افراد کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔ کنور معیز کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ اول کنور معیز کا تعلق کراچی اور دوسرا سید علی رضا عابدی شہید سے گہری دوستی تھی تو ان کو ایم کیو ایم سے جوڑ کر کافی ساری کہانیاں اس وقت بھی اسلام آباد میں پھیلائی گئی تھیں ۔ کنور معیز کے دوست کہتے ہیں کہ کہیں نا کہیں مریم نواز بھی ایک کردار تھیں جن کی وجہ سے اس وقت کے وزیر داخلہ اور فیض حمید کا ٹاپ سٹی پر قبضے کا خواب پورا نا ہوسکا

1 thought on “پاک فوج نے ٹاپ سٹی اسکینڈل میں فیض حمید کے خلاف انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی”

Leave a Comment