ایران کے صدر سید ابراہیم کی آمد پر کراچی میں عام تعطیل اور سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہونے کے باعث متبادل  راستوں کا اعلان

حالات ڈاٹ کام -کراچی

پاکستان  کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر میں 23 اپریل کو ایرانی صدر کی آمد کے استقبال  کے لئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اعلان کمشنر کراچی جناب محسن نقوی کی جانب سے سرکاری نوٹیفکیشن  جاری کر کےکیا گیا۔ اس تعطیل کا مقصد عام شہریوں کو ایرانی صدر کو فرام کئے جانے والے پروٹوکول اور سیکیورٹی سے پیش آنے والی علت سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا۔

23 اپریل عام تعطیل – نوٹیفیکیشن

ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی کا تین روزہ دورہِ پاکستان  کا مقصد دونو ملکوں کے درمیان دونو ممالک کے بھائ چارے اور باہمی تعلقات کو فروغ  دینا ہے۔ ایرانی صدر جناب ابرہیم رئیسی پاکستان میں بائس تا چوبیس اپریل پاکستان میں قیام کریں گے اور پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

متبادل راستوں کا اعلان

کراچی میں سید ابرہیم رئیسی کی آمد پر عام تعطیل کا اعلان صدرِ ایران کے دورِ پاکستان کو محفوظ، موثر اور کارامد بنانے کی ایک بہترین  حکمت عملی ہے، اس حکمت عملی کی وجہ سے عوام بھی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے۔

سیکیورٹی کے وجہ سے سڑکیں بند کی جائیں گی، کراچی ٹریفک پولیس کی عوام سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ؛

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہےکہ بوجہ سیکیورٹی وجوہات عارضی طور پر یہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہونگیں
1- کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک ٹریفک کے لیئےمکمل بند ہوگا-

2- ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ، ضیاء الدین لائٹ سگنل (ضیاء الدین برج) سے پی آئی ڈی سی چوک تک مکمل بند ہوگا۔اور

3-ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کھجورچوک سے پی آئی ڈی سی تک بند ہوگا۔

متبادل راستے:
1-  سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ پی آئی ڈی سی ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سےکھجور چوک ایوان صدر روڈ کی طرف جا سکے گی اور جو مسافر شاہراہ فیصل سے آکر آگے سلطان آباد کی طرف جانا چاہتے وہ کلب چوک سے لیفٹ ٹرن لے کر کلفٹن برج وبورڈ بیسن سے جاکر اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔

2- خلیق الزمان روڈ، گزری اور بچہ پارٹی سے آنے والی ٹریفک ضیاء الدین لائٹ سگنل سے رائٹ ٹرن اورہوشن چوک سے لیفٹ ٹرن لےکرمیٹروپول سے فوارہ چوک، ایوان صدر، کی طرف جا سکےگی۔

3-اس کے علاوہ شاہین کمپلیکس سے آنے والی ٹریفک کھجور چوک سے لیفٹ ٹرن کرکے ایوان صدرروڈ، آواری ٹاور کلفٹن اور دیگر علاقہ کی طرف جا سکتی ہے۔


مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں مزید پریشانی کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ترجمان: ٹریفک پولیس کراچی

1 thought on “ایران کے صدر سید ابراہیم کی آمد پر کراچی میں عام تعطیل اور سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہونے کے باعث متبادل  راستوں کا اعلان”

Leave a Comment