حالات کا ہفتہ وار جائزہ

عروسہ سلمان کی تازہ ترین ٹائم لائن سے

آج بہت عرصے بعد حالات  کے ہفتہ وار کالم میں ایک نئے بلاگ کے اضافے کے ساتھ ہم پھر سے علاقائی ، قومی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ حاضر ہیں۔
اس بار ہمارا بلاگ پچھلے بلاگز سے مختلف ہوگا
کیونکہ خبریں تو کروڑوں ویبسائٹس پر مل جاتی ہیں
لیکن خبروں کے ساتھ ساتھ ہمارے بے لاگ تبصرے صرف حالات پر ہی ملیں گے!

عالمی سیاست: ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی جیت

تو آئیے سب سے پہلے شروع کرتے ہیں ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیتنے سے۔

امریکہ وہ امیر رشتہ دار ہے جس کی برائ سب کرتے ہیں 

لیکن جب اس کے گھر میں کسی کی شادی ہوتی ہے تو سب سے پہلے ناچنے والے برصغیر پاک و ہند میں ہی نظر آتے ہیں

ٹرمپ بمقابلہ کمالہ ہیرس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائ ہوئی تھی اور آخر کار ٹرمپ کی عرب دنیا میں امن اور پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے بیان نے ٹرمپ کا پلڑا بھاری رکھا اور ٹرمپ بھاری مارجن سے جیت گئے۔

ٹرمپ سیاست میں واپسی کے پاکستانی و امریکی حکومت پر  اثرات کے بارے میں ڈاکٹر ندیم نصرت کا بے لاگ تجزیہ

ملک بھر میں وی پی این پر پابندی

انٹرنیٹ صارفین کو پچھلے دنوں وی پی این چلانے میں دشواری کا سامنا تھا، یاد رہے کہ پاکستان میں ٹویٹر پر پابندی کے باعث ٹویٹر صارفین نے وی پی این سے آئ پی انبلاک کر کے ٹویٹر استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ پر فائر وال لگانے کی خبریں گرم ہیں جس کے باعث صارفین کا ڈیٹا فلٹر ہو سکے گا تاکہ ملک دشمن عناصر کی نشان دہی ہو سکے ۔

پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے,

کراچی حالات: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اب آتے ہیں پاکستان میں بڑھتی بجلی کی قیمتوں کی طرف۔
نیپرا نے صرف اور صرف کراچی والوں پر پھر سے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے،

مزید پڑھیں


جبکہ چاچو اے کے اے پرائم منسٹر شہباز شریف نے سردیوں میں اضافی یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کی قیمت چھبیس روپے کم کرنے کی بھی خوشخبری سنائ ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ میں تعلیم اور اسکول مافیا کے حالات

لیکن عوام اب ان کھوکھلے وعدوں میں آئے گی یا نہیں اس کا تو بعد میں پتہ لگے گا۔
کیونکہ ایسے اعلانات تو اکثر ہوا کرتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کروانا یا تو حکومت کے بس کی بات نہیں ہے یا پھر یہ بس اپنی واہ واہ کروانے کے لئے جھوٹے بیانات و نوٹیفکیشن جاری کئے جاتے ہیں
جیسے پچھلے دنوں سندھ میں نجی اسکولوں کی لوٹ مار کو صرف ایڈمیشن فیس اور مہانہ فیس تک محدود کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، گوگل پر سرچ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس قسم کے نوٹیفکیشن پچھلے کئ سالوں میں جاری کئے گئے ہیں
لیکن نجئ اسکول مافیا اپنی لوٹ مار میں ٹس سے مس نہیں یوئ ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ کے تعلیمی اداروں کی بات کی جائے تو جناح کالج کی سرکاری بلڈنگ اور سرکاری عملے کو یونیورسٹی چانسلر نے اپنی اولاد کی شادی میں بے دریغ استعمال کیا اور طالب علموں کو دس دن کی چھٹی بھی عنایت فرمائی
تفصیلات کے لئے انسٹاگرام پر موجود یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

کراچی کی تباہ حال سڑکیں


اب چلتے ہیں شہر کراچی کی سڑکوں کی طرف، جہاں مرتضیٰ وہاب نے ہر علاقے کی سڑک ایسے کھود کر رکھ دی ہے جیسے نئ آنے والی بہو کو جیٹھانی کا کام پسند نہ آیا ہو تو اس نے سب اپنی طرح سے سیٹ کرنے کے لئے پورا کچن تہس نہس کر دیا ہو۔
مصروف شاہراہیں اس وقت ریگستان کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ تعمیر ہو چکی سڑکیں پھر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
شہر بھر میں ڈکیت بلا خوف خطر لوٹ مار میں مصروف ہیں اور مزاحمت کرنے والوں کو مال کے ساتھ ساتھ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے
لیکن نہ حکومت سندھ پر کچھ اثر ہو رہا ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹس سےمس ہو رہے ہیں۔
یہ تھی اس شہر کی بات جو پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شہر ہے ۔

لاہور اسموگ: ایک ماحولیاتی بحران

اب چلتے ہیں شہر لاہور کی طرف
جہاں اسموگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے, پاکستان کی ماحولیاتی حفاظت کے ادارے نے کہا ہے تیس فیصد اسموگ لاہور میں انڈیا کی وجہ سے ہے لیکن ستر فیصد کے بارے میں گمبھیر خاموشی ہے۔

مزید پڑھیں

کرکٹ میں فتح: پاکستان کی شاندار کارکردگی

کھلاڑیوں نے قومی کرکٹ ٹیم کا منظر نامہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے
آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دے کر پاکستان کے کرکٹ شائقین میں ایک نئ روح پھونک دی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی سرزمین پر بائس سال بعد سرخرو ہوئ ہے۔

حماس اور اسرائیل جنگ

حماس و اسرائیل جنگ میں فلسطینیوں اور اب لبنانیوں کےخون کی پیاسی ہو چکی ہے جبکہ مسلمان ممالک کا گھناؤنا کردار بھی کسی المیئے سے کم ںہیں ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 3 ہزار انسان غزہ میں شہید ہوچکے ہیں
رپورٹ
کہاں ہے اقوام متحدہ؟ جو پاکستان میں تو انسانی حقوق کے حالات حوالے رپورٹ پیش کررہی ہے
مگر
اسے یہ شیطانیت نظر نہیں آرہی ہے

مزید پڑھیں

امید کرتے ہیں کہ اگلی ہفتہ وار خبروں میں کچھ اچھی خبریں ہوں کیونہ امید پر ہی دنیا قائم ہے

فلحال اس قدر دگر گوں حالات لکھ کر ہماری انکھوں سے اشک رواں دواں ہیں اور جو لوگ لاہور سے پڑھ رہے ہوں گے وہ بھی یقیناً خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔

اللہ کراچی کو بدنصیبی سے اور لاہور کو اسموگ سے اور پورے پاکستان کو نا اہل حکمرانوں سے اور تمام دنیا کو ظالم حکمرانوں سے نجات عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

1 thought on “حالات کا ہفتہ وار جائزہ”

Leave a Comment