حالات عروسہ کے ساتھ
پاک ایران منصوبہ
ذرائع سے پاکستانی میڈیا پر خبر چلی
ایران پاکستان پر
پاک ایران منصوبہ مکمل نہ کرنے پر ہرجانے کا دعوہ کریگا
خبر اتنی وائرل ہوئی کہ
ترجمان US نے بھی زکر کیا
اور تڑی لگائی
"جو ممالک ایران سے تعلقات اور معاہدے کرینگے
انھیںUSاپنا دوست نہیں سمجھے گا”
پھر خبر آئی
ایران نے ایسا کچھ کہاہی نہیں!
پاکستان کے سیاسی حالات
عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی
نیب ترمیم کے بعد سابق وزیراعظم پر 190 ملین والا کیس نہیں بنتا
درخواست پر سماعت 10 ستمبر کو ہوگی!
8 ستمبر کو PTI کے اسلام آباد جلسے میں دہشت گردی اور شرپسندی کا خطرہ ہے سیکورٹی انتظامیہ نے مراسلہ جاری کردیا
اسلام آباد میں 8 ستمبر کے جلسے سے چند گھنٹوں قبل عمر ایوب نے پارٹی سے استعفی دے دیا
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حالات
اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقم کی ترسیل فرنچائز کے زریعے نہیں ہوگی
یہ فیصلہ فرنچائیز کیطرف سے رقم کی کٹوتی کی شکایت پر کیا گیا ہے
رقم اب رجسٹرڈ افراد کو خود گھر بیٹھے پہنچائی جائے گی!
گیس اور تیل کے ذخائر دریافت
پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایک دوست ملک کے ساتھ ملکر 3 سال کے عرصے میں جیوگرافک سروے کیا گیا جس میں تیل اور گیس کے ذخائر کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ تیل و گیس کے ذخائر کا اندازہ بھی لگا لیا گیا ہے۔ پاکستان کا سمندر3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔
تعلیم کے حالات
پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہو گئی۔ پاک الائنس فار میتھ اینڈ سائنس (پی اے ایم ایس) کی جانب سے ’دی مسنگ تھرڈ آف پاکستان‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اسکول نہ جانے والے 5 سے 16 برس کے بچوں کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار 350 ہے، جو کہ ملک کی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ پر مشتمل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے ابتر کارکردگی بلوچستان جبکہ بہتر پنجاب کی تحصیلوں کی ہیں، جن میں پہلی 4 کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
کراچی
لیاری جنرل اسپتال:
خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے پر احتجاج، مختلف شعبے بند!
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے حالات
کراچی کے ایک معروف بلڈر کی رقوم کی منتقلی والی گاڑی شمالی کراچی کی سائیٹ سے کیش لیکر نکلی۔ گاڑی میں ڈرائیور، نجی گن مین و دیگر عملہ تھا۔
گاڑی جب ملینیم مال تھانہ شاہراہ فیصل کے اطراف میں پہنچی تو تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کی نیت سے گاڑی پہ فائرنگ کی۔ گاڑی رُکی اور ڈاکو لوٹ مار کرکے ہوئے فرار ہوئے۔ گاڑی میں موجود گارڈ بھی شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال لے جایا گیا۔
اس واردات کی اطلاع ملتے ہی گشت پہ موجود شاہراہ فیصل پولیس نے ڈاکوؤں کا بروقت تعاقب کیا اور اس دوران ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ اس کے باقی دو ساتھی بھی گرفتار ہیں۔
ڈاکوؤں کی شناخت و تفتیش کی جارہی ہے۔
ابتدائی طور پہ لٹی ہوئی رقم ڈیڑھ کروڑ کے قریب بتائی جارہی تھی جس کی تصدیق کی گئی اور بلڈر کے عملے کے مطابق رقم محفوظ ہے۔ اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ روپے، کچھ ضروری کاغذات اور ووچر تھے جو کے شاید گر گئے ہوں جن کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ مزید حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی حالات
حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوتے ہی
بھارتی سرحدی علاقے کُوکی میں ایک بار پھر بغاوت نے سر اٹھا لیا
باغیوں نے انڈین فوجی ہیلی کاپٹر مانی پور میں مار گرایا
حسینہ نے انڈین فوجیوں کو BD کی سرحدیں استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی تھی جہاں سے انڈین فوجی باغیوں کیخلاف کاروائیاں کیا کرتے تھے۔
good
good