جب مودی سرکار سے اور کچھ نہ بن پایا تو انہوں نے دھرو اور  اس کی بیوی کو ذلیخہ کا نام دے کر ان پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا

29 سالہ دھروو راٹھی جرمنی میں رہتا ہے۔ اور اسکے یوٹیوب فالورز کی تعداد تقریبا 39 ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے۔ جی ہاں 1 کروڑ 90 لاکھ فالورز کے ساتھ اس نے مودی سرکار کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔

دھروو راٹھی اور اس کی بیوی

ڈیڑھ ارب انسانوں کا ملک اور اس کا پورا میڈیا اس 29 سالہ نوجوان کے ہاتھوں پریشان ہے۔ وہ جرمنی میں بیٹھا مودی کی ظالم پالیسیوں اور ڈکٹیٹر شپ کو ننگا کررہا ہے۔

جب مودی سرکار سے اور کچھ نہ بن پایا تو انہوں نے دھرو اور  اس کی بیوی کو ذلیخہ کا نام دے کر ان پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاکر یہ ثابت کردیا کہ ان کی  ذہنی پستی بھی پاکستانی آقائوں سے مختلف نہیں ہے۔

ہم بھی جب کسی کی بات کو دلیل سے رد نہ کرپائیں تو اسے غدار وطن کا لقب دے کر راستے سے ہٹا دیتے ہیں۔


حکمران کب سمجھیں گے کہ یہ ریڈیو کا دور نہیں ہے۔ یہ سوشل میڈیا ، چیٹ جی ٹی پی اور میٹا اے آئی کا دور ہے۔ اور اس ٹیکنالوجی نے مذہب،  ریاست،  سرحدوں، یہاں تک حکمرانوں کی جعلی حب الوطنی سب کو ملیا میٹ کردینا ہے…..


آپ کی حب الوطنی کا چورن یہ نوجوان نہیں سننے والے۔ میں ایک پاکستانی مسلمان ایک  ہندودھرو راٹھی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں،  پاکستان میں بھی ایسے کئی دھرو راٹھی پیدا ہوں گے جو 75 سالوں سے اس ملک پر حکمرانی کرنے والے مفاد پرست ٹولے کو اس کی حدود تک محدود کردیں گے۔ انشاء اللہ وہ وقت آنے والا ہے.

1 thought on “جب مودی سرکار سے اور کچھ نہ بن پایا تو انہوں نے دھرو اور  اس کی بیوی کو ذلیخہ کا نام دے کر ان پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا”

Leave a Comment